نعت رسول: آئے جہاں میں آپ ﷺ ہی لے کر بہار کو
📅 26-09-2026
👁 79 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 3 شیئر
ادب و شاعری
منظور جب ہوا میرے پروردگار کو
آئے جہاں میں آپ ﷺ ہی لے کر بہار کو
چھائی ہوئی تھی تیرگی عالم میں ، آپ ﷺ کے
عارض حسیں نے کر دیا روشن دیار کو
پڑھنے لگا درود مصیبت میں تو میرے
آنے لگا قرار دلِ بیقرار کو
بھر دیجیے پیار محبت سے آل کی
بس دور کیجیے میرے دل کے غبار کو
خواہش لیے ہے بیٹھا جو مدت سے یا نبی ﷺ
روضہ دکھا بھی دیجیے اس اشک بار کو
کہتا ہوں نعت روز کروں شکر میں ادا
افزوں کیا کرم سے جو میرے وقار کو
فیضان منتظر ہے کھڑا ، کب ہو حاضری
للہ ختم کیجیے اس انتظار کو
از قلم: حافظ فیضان علی فیضان
تبصرے (0)
شائع کردہ
✍️ Active Reporter
★★★★★
محمد شعیب رضا نظامی فیضی ایک نوجوان مصنف، قلم کار، صحافی اور باصلاحیت عالم دین ہیں۔ دو درجن سے زائد کتابوں کے مصنف ہیں۔
اسی زمرے میں مزید

ہر ایک شخص وفادار ہو ضروری کیا

عشق میں اس سے کروں گا جسے اردو آئے





