تازہ ترین

ہر ایک شخص وفادار ہو ضروری کیا

📅 06-11-2026 👁 83 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 4 شیئر
ادب و شاعری

یہاں پہ لوگ محبت کا دم بھی بھرتے ہیں
ضرورتوں پہ وہی ساتھ چھوڑ دیتے ہیں

وہ جس کے لب پہ تبسم، و دل میں نفرت ہے
وہ سامنے نہیں پیچھے سے وار کرتے ہیں

بہت سے لوگ فقط مطلبی ہیں دنیا میں
وفا کے نام پہ دنیا میں کم ہی ملتے ہیں

ہر ایک شخص ہو ہمراز یہ ضروری کیا
کہ آس پاس کئی دورخے بھی رہتے ہیں

کسی کو درد سے آنسو سے کچھ نہیں مطلب
یہاں تو لوگ تماشہ ہی دیکھا کرتے ہیں

حسد کی آگ میں جلتے ہیں لوگ چپکے سے
مگر دکھاوے کو ہنس کر سلام کرتے ہیں

صفی زمانے سے شکوہ بھی اب کریں کیسے
یہی اصول یہاں سب نباہ کرتے ہیں

حافظ صفی الرحمن صفی پپرا مرغہوا اٹوا بازار سدھارتھنگر یوپی

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (4)

تبصرے (0)

شائع کردہ

✍️ Active Reporter ★★★★★

صفی الرحمٰن

📍 Siddharth Nagar

📰 16 پوسٹ👁 1499 قارئین📊 93.7 اوسط قارئین

پپرا مرغہوا اٹوا بازار سدھارتھ نگر یوپی

اسی زمرے میں مزید

عشق میں اس سے کروں گا جسے اردو آئے

پھر وہ دل میں کیوں ہے جو میرے تقدیر میں نہیں

عقیدۂ توحید اور شاعرانہ غلو رہنما گیاوی کے شعر کا شرعی و فکری تجزیہ

مقبول ترین پوسٹس

علامہ اقبال اور اردو زبان کی ترویج

👁 544 ویوز

مدینہ یونیورسٹی میں 100 مصنفین کی کتابوں پر پابندی، فہرست میں پہلا نام مولانا ابوالحسن علی ندوی کا

👁 456 ویوز

اولاد کی تربیت شفقت و حکمت سے

👁 383 ویوز

شراب کے دینی و دنیوی نقصانات

👁 351 ویوز

حسد:ایک تباہ کن نفسیاتی مرض

👁 345 ویوز