تازہ ترین

پھر وہ دل میں کیوں ہے جو میرے تقدیر میں نہیں

📅 31-10-2026 👁 73 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 3 شیئر
ادب و شاعری

آج بہت ہی زیادہ خوشی کا دن ہے کیو نکہ آج عاشق کے غزل کی ایک کتاب" پہلی محبت" کا رسم اجراء ہے اور بہت سے ایسے لوگ ہیں جو عاشق سے پڑھائی کے دوران جدا ہوگئے تھے وہ سب تشریف لانے والے ہیں اور عاشق شہر کے بڑے بڑے علماء کرام جو ادبی دنیا میں بے حد مہارت رکھتے ہیں ان کو بھی دعوت دے چکا ہے صبح آٹھ بجے سے یہ محفل سجائی جا رہی ہے ایک بڑا اسٹیج بنا یا گیا ہے اور اس کے پیچھے ایک پوسٹر لگا ہوا ہے جس میں عاشق کا ایک خوبصورت فوٹو لگا ہوا ہے۔
فرش بچھانے والے فرش بچھا رہے ہیں جھارو لگانے والے جھا رو لگا رہے ہیں ادھر عاشق اپنے دوستوں کے انتظار میں ایک سائڈ میں کرسی لگائے بٹھا ہے اچانک اس کے کا ن میں ایک آواز آوارہ عاشق آوارہ عاشق گونجنے لگتی ہے یہ آج سے کچھ برسوں پہلے کی کہانی ہے جب عاشق ایک نیا طالب علم بن کر ایک نیا اسکول میں داخلہ لیا تھا تب اس کے پاس کچھ پیارو محبت کا علم نہیں تھا ہا ں مگر وہ اپنے تور طریقہ اور اپنی اسٹائل کی وجہ سے بہت ہی زیادہ مشہور تھا بہت جلد ہی وہ لوگوں کے دلوں کو جیت لیتا تھا اس کے اندر ایک عادت تھی جب بھی وہ کوئی خوبصورت لڑکی کو دیکھتا تو وہ اس کو دیکھتا ہی رہ جاتا تھا ایسے ہی ایک دن عاشق اپنے دوستو ں کے ساتھ اسکول جارہا تھا اسکول پہچنے کے بعد کلاس کا ٹائم ہونے تک وہ ادھر ادھر ٹہلتا رہا ٹہلتے ٹہلتے آخر کار اسکول کے باغ میں جا پہنچا جہاں سبز رنگ کی چادر بیچھی ہوئی تھی درخت اس کے اطراف اپنا پہرا لگائے ہوے تھے۔
اندر داخل ہوتے ہی اس کو ایک لڑکیوں کا گروہ نظر آیا عشق اپنے مگن میں اسٹائل سے چلتا رہا پھر تھوڑی دور ی پر جا کر تنہا ایک سیٹ پر بیٹھ گیا تبھی اچانک کھکھلا کر ہنسنے کی آواز آئی عاشق اس کو نظر انداز کر دیا مگر اس کی ایک عادت تھی جو اسے سدھر نے نہیں دے رہی تھی وہ یہ تھی جی بھر کے دیکھنا عاشق اس کی باتوں کو نظر انداز تو کرتا رہا مگر اس کی نظر اس گروہ سے ہٹتی ہی نہیں تھی عاشق اس گروہ کو جی بھر کے دیکھتا رہا گھنٹی کی آواز آئي پھر وہ کلاس کی طرف بڑھنا شروع کیا ابھی کلاس کے دروازے پہ پہنچا ہی تھا کے آواز آئي آوارہ عاشق آوارہ ‏عاشق وہ کلاس میں چلا گیا مگر یہ آواز اس کو سکون سے رہنے نہیں دے رہی تھی جب کلاس کی چھٹی ہوئی تو سب لوگ اپنے اپنے کلاس سے نکلیں اور گھر کا رخ کر لیا اور عاشق بھی اپنے گھر کے اوڑ نکل پڑا مگر وہ گروہ اس کا پیچھا نہیں چھوڑ رہے تھے عاشق جب پلٹ کر دیکھا تو ایک چاند کا ٹکڑا نظر آیا جو اس گروہ میں سب سے خوبصورت تھا وہ سب کو عاشق کو چھڑنے پر ابھرتا تھا شام کا ہوگيا سورج اپنا پہرا اٹھانا شروع کردیا کالی گھٹا چھانے لگی عاشق اپنے گھر پہنچا مگر اس بار عاشق پہلے سے کچھ زیادہ ہی بدل چکا تھا مگر اس بات پر کسی نے دھیان نہیں دیا۔
صبح اٹھ کر عا شق اپنا بستہ تیار کیا اور اسکول کے طرف روانہ ہوگيا اسکول پہنچ کر وہ اپنے دوستو ں کے انتظار میں بیٹھا رہا کہ اچانک ایک گروہ عاشق کو چھیڑنا شروع کردیا اس بار عاشق سے رہا نہیں گيا اور عاشق اپنے دوستوں کے آنے کے بعد ان سے شکایت کیا کہ مجھے کچھ لڑکیوں کی گروہ ہمیشہ آوارہ ‏عاشق کے نام سے چھیڑتے ہیں عاشق کی یہ بات سن کر اس کے دوست الماس فیضان کو بہت غصہ آیا اور ویسے بھی یہ تینوں دوست اسکول میں بہت مشہور تھیے کیوں کے اسکول کے اکثر ٹیچر بھی ان تینوں کو"تھیری اسٹار"کے نام سے جنتے تھے یہ تینوں ہر وقت ایک دوسرے کا ساتھ دینے کے لیئے تیار رہتے تھے اور کبھی یہ آپس میں جھگڑتے اور تینوں الگ الگ فن میں مہارت رکھا کرتے تھے جب اگلے دن ثریا اپنے سہیلیوں کے ساتھ آئی تو فیضان اس کو دیکھا مگر کچھ نہیں کہ سکا کیوں کے اس کی خوبصورتی نے سب کچھ بھلا دیا ثریا اپنے ہیئر اسٹائل کی وجہ سےبھی پورے کالیج میں بہت مشہور تھی تھوڑی دیر بعد کلاس کا ٹائم ہوا تو سب لوگ اپنے اپنے کلاس میں چلے گئے چند دیر بعد ٹیچر آئے اور سب اسٹوڈینٹ سے سوال کیا سب نے سوال کا جواب دیئے مگر ثریا سے جواب نہیں مل پایا تب عاشق کے ساتھ سارے دوست نے اس کا مذاق اڑا دیا اور یہ صرف کلاس ہی میں نہیں بلکہ کلاس کے باہر بھی چھیڑا کرتے اور ہنسا کر تے تھے یہ دیکھ کر ثریا کو بہت برا لگا اور وہ ہمیشہ افسوس رہا کرتی تھی۔
جب اس کو مدہوشی کے حالت میں دیکھی تو پوچھی بیٹا ثریا کیا حال ہے پہلے سے تم کچھ زیا رہ ہی بدل چکی ہو آج کل بہت افسوس رہتی ہو بتاؤ کیا بات ہےتب ثریا نے ان سے پوری شکا یت بول دی تبھی ٹیچر بولی ٹھیک ہے بیٹا تم جاؤ میں اس کا حل نکالتی ہوں ثریا وہاں سے چلی گئي اگلے دن ثانیہ ٹیچر عاشق کو ان کے دوستوں کے ساتھ اسٹاف روم میں بولوائی اور دونوں ٹیم سے اس جگڑ ے کا معالہ پوچا گيا تو الماس کھڑا ہو کر کہا کہ میرادوست کا نام عاشق ہے مگر یہ لوگ ان کو آوارہ عاشق کہہ کر چھیڑتی ہیں یہ ہمیں بالکل پسند نہیں پھر ثریا نے اپنی کی سہیلی نازیہ بولی کہ ایک دن کلاس میں ثریا جوب نہیں دے پا ئی تو یہ لوگ ہر وقت اس کو چڑھاتے رہتے ہیں اور ہنستے ہیں بہت دیر بعد جب حل نہیں نکل سکا تو ٹیچر نے ثریا اور عاشق کو بلوائی اور رونوں سے ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ رکھنے کے لئے بولی اور دونوں سے بولی کے تم دونوں آج سے ایک دوسرے غصہ کر نا چھوڑدو اور آپس میں میل جل کر رہو ایسے ہی ان دونوں ٹیم کے درمیان صلح ہو گیا اب ہوا یہ کہ عاشق اور ثریا کے درمیان بہت ہی گہری محبت ہو گئي اور یہ بات ہر کسی کو معلوم ہو گئی کچھ دن بعد عاشق کو پتا چلا کہ ثریا اپنی ڈگر ی فائنل کر نے کےبعد اپنے گھر واپس چلی جائے گی اور یہ سال اس کا آخری سال ہے عاشق یہ سوچ کر بہت افسوس رہتا تھا نہ کچھ پڑھتا تھا اور نہ لکھتا تھا ہر وقت اسی کے خیالوں میں ڈوبا رہتا راتوں کو وہ سونے کے بغیر تارے گنتا اور اس دن کا انتظار کرتا جس دن ثریا اس سے الگ ہو جائے گی۔

آخر کا روہ دن آہی گیا ثریا کے والدین ثریا کو اپنے ساتھ لےجانے کے لئے آئے ثریا بھی اپنی تیاری کرچکی تھی ادھر عاشق بہت غمگین و افسوس کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا تبھی ثریا آئی عاشق کو گلے لگائی عاشق بے تحاشا اس کو اپنے سینے سے لگا لیا پھر ثریا بولی میری قسم بولو آپ نیشن نہیں لوگے اور اپنی پڑھائی پر دھیان دوگے اور سنو ابھی میری پڑھا ئی باقی ہے اگر زندگی باقی رہی تو پھر ملیں گے ثریا اپنا کا ندھا عاشق کے کاندھے سے الگ کرنے کے درمیان نمبر بھی دےدی اور پھر ثر یا کے ماں باپ ثریا کو لے کر کار میں بیٹھے اور اسٹیشن کے اور روانہ ہوگئے مگر عاشق کو نہ رہا گیا اور عاشق بھی اس کے کار کے پیچھے اپنا کار لیکر نکل پڑا اس کےساتھ اسٹیشن تک پہنچاتھوڑی دیر میں ٹرین آئی اور ثریا اپنے ماں باپ کے ساتھ ٹرین میں بیٹھی عاشق نے اپنی محبت کو آخری سلام کہا اور ٹرین اپنی منزل کی طرف روانہ ہونے لگی ثریا اپنے ماں باپ ے ساتھ ممبئی چلی گئی ادھر عاشق کے آنکھوں سے آنسوں کی لڑی جاری ہوگئی اور وہ اپنی زبان سے یہ الفاظ کہتا رہ گیا 'یار زندگی میں اکثر وہی لوگ دور ہوجاتے ہیں جو دل کے سب سے زیارہ قریب ہوا کر تے ہیں ' پھر عاشق اسکول آیا اور کچھ مہینوں کے بعد اسنے بھی اپنی ڈگری مکمل حاصل کرلیا اور پھر وہا ں سے اعلی تعلیم کے لئے وہ جامعیہ ازہریہ مصر چلا گیا وہاں جانے کے بعد بھی عاشق کے دل سے ثریا کا پیار ختم نہیں ہوا اور وہ ثریا کی یاد میں وہی غزل لکھنا شروع کردیا ایک دن اچانک کتابت کے درمیان کسی کا فون آگیاعاشق فون اٹھا یا تو آواز آئی ہلّو عاشق بولا کون آوز آئی آوارہ تم مجھے پہچانے نہیں میں تیری دوست بول رہی ہوں ثریا اور سنو میرا داخلہ حیدرآباد یو نور سیٹی میں ہونے جارہا ہے میں ایک مہینے کے اندر وہاں چلی جاؤنگی عاشق بولا اچھا ٹھیک ہے ۔
پھر کچھ دن بعد فون آیا تب عاشق فورا فون اٹھایا اور بات کرنا شروع کردیا بات کے دوران کہا کہ سنو میں نے تمہاری یاد میں غزل کا ایک مجموعہ تیرا کیا ہے اور میں سوچتا ہوں کے اس کا نام تم ہی خود رکھو تب ثریا بولی" پہلی محبت "رکھ دو عاشق اسی پر رازی ہو گیا اور پھر۔۔۔۔۔۔۔۔فون رکھ دیا مہینہ ختم ہونے سے پہلے ہی عاشق انڈیا آگیا اور وہ بھی اپنا داخلہ اسی یونور سیٹی میں دلوالیا جب عاشق پہلی مرتبہ اسکول گیا تو پھر وہی چمکتا ہوا چاند کو دیکھا اورآواز آئی آوارہ عاشق آوارہ ‏عاشق اپنے خیالوں کے دنیا سے اٹھا اور دیکھا کے سارے دوست اس کے لئے الگ الگ تحفہ لائے ہوے ہیں اور ثریا بھی اس رسم اجرا کی خوشی میں نیا نیا کپڑا پہن کر سج دھج کر آئی ہوئی ہے اور اپنے ہاتھ میں مالا لیئے ہوے کھڑی ہے ادھر پروگرام شروع ہوا ملک کے تمام لوگ آچکے تھے سیاسی لیڈر بھی تشریف لاچکے تھے ایک کے بعد ایک نے اپنا کا انجام دیا پروگرام کو آخری مرحلہ تک پہنچایا اور پھر اس کتا ب کا رسم اجرا ڈاکٹر سلمان صاحب کئےسب نے عاشق کو اپنے گلے سے لگا یا اور شاباشی دی سب کے ہاتھوں میں کتاب دی گئی ثریا نے اسی وقت اس کو پڑھنا شروع کردی پڑھنے کے دوراہی ثریا کی نظر اس شعر پر پڑی ۔
محبت معنی و الفاظ میں لائی نہیں جاتی
یہ وہ نازق حقیقت ہے وہ سمجھا ئی نہیں جاتی
میرے دیوانہ دل سا تیری چاہت کو ن کرتا ہے
تیری غلطی پہ بھی خود کو ملامت کو ن کرتا ہے
تبھی ثریا کے آنکھو ں سے آنسؤو کا قطرا جاری ہوگیا اور ثریا دوڑ کر عاشق کے گلے سے لگ گئی اور چیخ چیخ کر رونے لگی تھوڑي دیر میں اس ماں باپ آکر اس کو چپ کرائے اور اس کو کار میں لا کر بیٹھائے حالانکہ یہ سب جانتے تھے کہ یہ دونوں ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں ادھر عاشق کے دوست بھی آکر اسے سمجھائے پھر عاشق ثریا کو آخری سلام کر نے کے لئے کار کے پاس گیا اور جی بھر کے ثریا کو دیکھتا رہا آخر کار ثریا کار کا شیشہ نیچے کر کےسا‏ئڈ والے شیشہ میں دیکھنے لگی یہاں تک کہ دونوں ایک دوسرے کے آنکھوں سے اوجھل گئے پھر ‏عاشق کے دل سے یہ جملہ نکل پڑا۔
پھر وہ دل میں کیوں ہے جو میرے نصیب میں نہیں۔۔

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (3)

تبصرے (0)

شائع کردہ

✍️ Active Reporter ★★★★★

Mirza Basharat Kareem

📍 Sitamarhi

📰 13 پوسٹ👁 716 قارئین📊 55.1 اوسط قارئین

• نام: مرزا بشارت کریم
• پیشہ: اردو شاعر اور مصنف
• تعلق: سیتامڑھی ، بہار (بھارت)
• شاعری ۔ افسانہ و مقالہ نگار
طالب علم : جامعہ دارالھدی اسلامیہ کیرلا ( ڈگری اسکالر )

اسی زمرے میں مزید

ہر ایک شخص وفادار ہو ضروری کیا

عشق میں اس سے کروں گا جسے اردو آئے

عقیدۂ توحید اور شاعرانہ غلو رہنما گیاوی کے شعر کا شرعی و فکری تجزیہ

مقبول ترین پوسٹس

علامہ اقبال اور اردو زبان کی ترویج

👁 544 ویوز

مدینہ یونیورسٹی میں 100 مصنفین کی کتابوں پر پابندی، فہرست میں پہلا نام مولانا ابوالحسن علی ندوی کا

👁 456 ویوز

اولاد کی تربیت شفقت و حکمت سے

👁 383 ویوز

شراب کے دینی و دنیوی نقصانات

👁 351 ویوز

حسد:ایک تباہ کن نفسیاتی مرض

👁 345 ویوز