اذان کی پکار
📅 25-09-2026
👁 179 قارئین
💬 2 تبصرے
🔁 11 شیئر
ادب و شاعری
اذاں کی صدا جب بھی گونجے فضا میں
تو محسوس ہوتی ہے خوشبو ہوا میں
یہ رب کی طرف سے ہے سب کو بلاوا
چلو سوئے مسجد ہے ہم کو پکارا
اذاں ہو تو مشغولیت چھوڑ دو تم
گناہوں سے سب کا ہی رخ موڑ دو تم
مساجد میں گندے عمل نہ کریں ہم
خدا کا ہے گھر یہ اسی سے ڈریں ہم
ہمیں اس صدا سے سکوں مل رہا ہے
لگے جیسے دل میں کنول کھل رہا ہے
اذاں جب سنو دل کو فوراً جگاؤ
مساجد کی جانب قدم تم بڑھاؤ
صفیؔ اس صدا کو غنیمت سمجھنا
اذاں میرے رب کی محبت سمجھنا
دعا ہے خدا ہم کو دے دے ہدایت
صفی ہم ہمیشہ کریں گے عبادت
صفی الرحمن صفی
پپرا مرغہوا اٹوا بازار سدھارتھنگر یوپی
تبصرے (2)
Shuaib 27 Sep 2026
Goode work
✍️ صفی الرحمٰن کا جواب
Thanks
Shuaib 27 Sep 2026
Lajawab
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

ہر ایک شخص وفادار ہو ضروری کیا

عشق میں اس سے کروں گا جسے اردو آئے





