منقبت در شان سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ
رفیقِ غار ہو تم ہی، خلیلِ مصطفیٰ تم ہو
رفیقِ غار ہو تم ہی خلیلِ مصطفیٰ تم ہو
صداقت کا یقیں ہو تم، وفا کی انتہا تم ہو
خوشی سے راہِ حق میں تم نے سب اپنا لٹایا تھا
سخاوت کے سمندر ہوعطا کی ابتدا تم ہو
بنے پہلے خلیفہ تم، بڑے رتبے پہ فائز ہو
شریعت کی حفاظت میں مکمل اک ضیا تم ہو
کہا آقا نے جو کچھ بھی اسے سچا کہا تم نے
شریعت کے، طریقت کے مکرم رہنما تم ہو
چلے جب مکہ سے آقا بنے تم ہم سفر ان کے
محبت کا مروت کا حسیں اک سلسلہ تم ہو
ترا رہبرؔ کھڑا در پر ترے در کا بھکاری ہے
اسے اپنی عطا دے دو کرم کی اک دعا تم ہو
محمد رہبر اسلام،بہار
ڈگری اسکالر : دار الہدیٰ اسلامیک یونیورسٹی ،کیرلا
فون نمبر:8002397082
تبصرے (0)
شائع کردہ
مختصر تعارف
میرا نام محمّد رہبر اسلام ہے۔ میں دارالہدیٰ اسلامک یونیورسٹی کا طالب علم ہوں اور علمی، ادبی، صحافتی اور تخلیقی سرگرمیوں میں دلچسپی رکھتا ہوں۔ اردو و ہندی میں مضامین، خبریں اور ادبی تحریریں لکھنے کا شوق رکھتا ہوں۔ ہفتہ وار اخبار فکر و خیال کی اشاعت اور طلبہ کی علمی و ادبی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے بھی سرگرمِ عمل ہوں۔ میرا مقصد علم و ادب کے ذریعے معاشرے میں مثبت فکر اور اسلامی اقدار کو فروغ دینا ہے۔
اسی زمرے میں مزید

ہر ایک شخص وفادار ہو ضروری کیا

عشق میں اس سے کروں گا جسے اردو آئے





