تازہ ترین

قرآن کریم کی فضیلت

📅 18-11-2026 👁 28 قارئین 💬 1 تبصرے 🔁 1 شیئر
تعلیم و تربیت

یہ بات کسی وضاحت کی محتاج نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے تمام انبیاء کو امت کی رہنمائی کے لیے بھیجا، اور ساتھ ہی سیدھے راستے پر چلنے کے لیے ایک کتاب عطا فرمائی، جنہیں آسمانی کتابیں بھی کہا جاتا ہے۔ ان میں احکامات کا مکمل مجموعہ ہے، جس میں تمام اوامر و نواہی (حکم اور ممانعت) موجود ہیں۔ کیا حرام ہے اور کیا حلال، کیسے رہنا ہے اور کیا کرنا ہے، سب ان میں بیان کیا گیا ہے۔ جیسے عیسیٰ علیہ السلام پر انجیل، داؤد علیہ السلام پر زبور اور موسیٰ علیہ السلام پر تورات نازل ہوئی۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ نے آخری نبی، رسول و محبوبِ خدا، حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن شریف نازل فرمایا، تاکہ امت ایک سیدھے راستے پر چلے اور نبی کی وفات کے بعد مختلف فرقوں میں نہ بٹے اور مسائل پر جھگڑا نہ کرے۔
یہ بات واضح ہے کہ دنیا میں موجود دیگر تمام کتابوں میں تبدیلیاں اور غلطیاں ضرور نکلی ہیں، لیکن اللہ کی اس کتاب میں ایک بھی غلطی نہیں ہے۔ بعض انسانوں نے اللہ کی سابقہ کتابوں کو تبدیل کر دیا اور ان میں اپنے احکامات کا اضافہ کر کے اپنی طرف سے باتیں شامل کر دیں، جیسے کہ تورات، زبور اور انجیل کو لوگوں نے بدل دیا۔ لیکن قرآن شریف اللہ کی ایک ایسی کتاب ہے جس میں آج تک کوئی کمی یا غلطی نہیں نکلی اور نہ ہی اس میں کوئی تبدیلی ہو سکی ہے۔ بہت سے لوگوں نے اس میں تبدیلی لانے کی کوشش کی لیکن وہ ایسا نہ کر سکے، بلکہ ان میں سے اکثر لوگوں نے تو ایمان قبول کر لیا کیونکہ وہ جان چکے تھے کہ یہ قرآن برحق ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جا سکتی۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: "اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَاِنَّا لَهُ لَحَافِظُوْنَ" (بیشک ہم نے ہی قرآن کو نازل فرمایا اور ہم ہی اس کے محافظ ہیں)۔ غور کرنے کی بات یہ ہے کہ جس شے کا محافظ خود اللہ ہو، اس کو کوئی کیسے نقصان پہنچا سکتا ہے؟ وہی تو سب کا خالق و صانع ہے اور ہر ایک مخلوق اسی کی حاجت مند ہے۔
یہ قرآن ہمارے پیارے آقا، سب پر کرم فرمانے والے نبی، حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا، اور یہ ایک نبی کا معجزہ ہے۔ نبیوں کے معجزات میں سب سے زیادہ فضیلت قرآن کو ہی دی گئی ہے کیونکہ یہ کوئی عام کتاب نہیں بلکہ اللہ کی نازل کردہ کتاب ہے۔ اس میں تمام احکامات، اوامر اور نواہی موجود ہیں۔ اگر کسی کو کوئی مسئلہ درپیش آتا ہے تو سب سے پہلے وہ قرآن میں اس کی دلیل دیکھتا ہے، اور پھر احادیث میں اپنا مسئلہ تلاش کرتا ہے۔ اس قرآن پر ایمان لانا واجب ہے۔ جس شخص نے بھی قرآن سے منہ پھیرا، سمجھو اس نے جہنم کی طرف اپنا رخ کر لیا۔
کیا آپ کو معلوم ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ، جو اسلام کے دوسرے خلیفہ ہیں اور جنہیں پیکرِ عدل کہا جاتا ہے، انہوں نے ایمان کیسے قبول کیا؟ وہ تو ابتداء میں اسلام کے سب سے بڑے دشمنوں میں شامل تھے اور لوگوں کو اسلام لانے سے سختی سے منع کرتے تھے، اور اس وقت اسلام چھپ چھپ کر پھیل رہا تھا۔ ایک مرتبہ انہوں نے ارادہ کیا کہ 'آج میں بانیِ اسلام کو قتل کر دوں گا'۔ چنانچہ نبی کریم ﷺ کی طرف رخ کیا، ہاتھ میں ننگی تلوار لیے راستے سے گزر رہے تھے کہ انہیں ایک صحابی ملے۔ انہوں نے پوچھا: "عمر! اتنی کڑکتی دھوپ میں کہاں چل دیے؟" عمر نے کہا: "بانیِ اسلام کو قتل کرنے۔" صحابی نے کہا: "پہلے اپنی بہن کو تو دیکھو، وہ بھی تو مسلمان ہو چکی ہیں۔"
یہ سن کر عمر کا غصہ اور بھی شدید ہو گیا۔ انہوں نے فوراً اپنی بہن کے گھر کا رخ کیا اور گھر پہنچ کر دروازے پر دستک دی۔ ان کی بہن اندر قرآن پڑھ رہی تھیں، دروازے کی دستک سے وہ سمجھ گئیں کہ عمر آئے ہیں، تو انہوں نے قرآن کے اوراق چھپا دیے۔ عمر اندر آئے اور پوچھا کہ کیا پڑھ رہی تھیں؟ انہوں نے کہا: "کچھ نہیں"۔ اس پر عمر نے انہیں خوب مارا۔ آخرکار انہوں نے بتا دیا کہ وہ قرآن پڑھ رہی تھیں۔ عمر نے کہا: "لاؤ مجھے دو، میں بھی تو دیکھوں اس میں کیا ہے۔" بہن بولی: "اسے ناپاک حالت میں نہیں چھو سکتے۔" چنانچہ حضرت عمر نے غسل کیا، پھر بہن نے انہیں قرآن دیا اور حضرت عمر نے سورۃ طہٰ کی ابتدائی آیات پڑھیں۔ انہیں پڑھتے ہی ان کا دل پگھل گیا اور انہوں نے رسول اللہ ﷺ کی طرف رخ کر لیا، اور بارگاہِ رسالت میں پہنچ کر اسلام قبول کر لیا۔ یہ تھا قرآن کا معجزہ، جس کے بعد اسلام چھپ چھپ کر نہیں بلکہ میدان میں کھلم کھلا پھیلنے لگا۔

ردِعمل دیں (2)

شیئر کریں (1)

تبصرے (1)

mohammed haris 19 Nov 2026

yes

شائع کردہ

🌱 New Reporter ★★★★★

محمد حارث

📍 Faizabad

📰 5 پوسٹ👁 241 قارئین📊 48.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

حقیقی توکل اور آج کا انسان

مسلمان ایک جسم کے مانند ہے

دارالہدیٰ کے زیر اہتمام ’’سباق نیشنل آرٹس فیسٹ 2026‘‘ کا قومی سطح پر انعقاد؛20 سے زائد ریاستوں کے 5 ہزار سے زائد طلبہ شریک

مقبول ترین پوسٹس

علامہ اقبال اور اردو زبان کی ترویج

👁 563 ویوز

مدینہ یونیورسٹی میں 100 مصنفین کی کتابوں پر پابندی، فہرست میں پہلا نام مولانا ابوالحسن علی ندوی کا

👁 460 ویوز

اولاد کی تربیت شفقت و حکمت سے

👁 391 ویوز

شراب کے دینی و دنیوی نقصانات

👁 356 ویوز

حسد:ایک تباہ کن نفسیاتی مرض

👁 347 ویوز