تازہ ترین

تلنگانہ میں آئندہ ایم ایل سی انتخابات کے لیے 16 نومبر کے بعد بھی ووٹر لسٹ میں کراسکتے ہیں اندراج

📅 06-11-2026 👁 84 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 3 شیئر
جنوبی بھارت

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) سی سدرشن ریڈی نے منگل کے روز کہا کہ آئندہ ایم ایل سی انتخابات کے لیے ووٹر لسٹ میں اندراج کی درخواستیں 6 نومبر کی آخری تاریخ کے بعد بھی جمع کروائی جا سکتی ہیں۔
سی ای او نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ ورنگل-کھمم-نلگنڈہ گریجویٹس حلقہ اور محبوب نگر-رنگاریڈی-حیدرآباد گریجویٹس حلقہ کے انتخابات کے لیے مسودہ ووٹر لسٹ (ڈرافٹ الیکٹورل رول) 25 نومبر کو شائع کی جائے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "شہریوں کے درمیان کسی بھی الجھن سے بچنے کے لیے واضح کیا جاتا ہے کہ فارم 18 میں درخواستیں 6 نومبر 2026 تک؛ دعووں اور اعتراضات داخل کرنے کی مدت یعنی 25 نومبر 2026 سے 10 دسمبر 2026 کے دوران؛ اور ووٹر لسٹ کی حتمی اشاعت کی تاریخ یعنی 30 دسمبر 2026 سے گریجویٹ حلقوں کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ تک بھی جمع کی جا سکتی ہیں۔"
بیان کے مطابق، الیکشن کمیشن کی جانب سے ان دونوں حلقوں کے لیے نئے سرے سے ووٹر لسٹوں کی تیاری کے شیڈول کے تحت، فارم 18 میں درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ 6 نومبر ہے۔
ووٹر لسٹ کی حتمی اشاعت 30 دسمبر کو عمل میں آئے گی۔ ان دونوں گریجویٹس حلقوں سے قانون ساز کونسل کے لیے دو سالہ انتخابات آئندہ سال مارچ میں منعقد ہوں گے۔ انتخابات کی قطعی تاریخ کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (3)

تبصرے (0)

شائع کردہ

✍️ Active Reporter ★★★★★

News Home

📍 Gorakhpur

📰 35 پوسٹ👁 3122 قارئین📊 89.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وزیرِ اعلیٰ کیرالا نے دارالہدیٰ سباق 2026 کی دعوت قبول کرلی، لوگو کی رونمائی

نفرتوں کا خاتمہ،غلط فہمیوں کا ازالہ اور ہم آہنگی کافروغ وقت کی اہم ترین ضرورت

نوجوانوں کو اسلامی فکر سے قریب کرنے اور صالح کردارکے لیے تیار کرنے کی ضرورت

مقبول ترین پوسٹس

علامہ اقبال اور اردو زبان کی ترویج

👁 563 ویوز

مدینہ یونیورسٹی میں 100 مصنفین کی کتابوں پر پابندی، فہرست میں پہلا نام مولانا ابوالحسن علی ندوی کا

👁 459 ویوز

اولاد کی تربیت شفقت و حکمت سے

👁 387 ویوز

شراب کے دینی و دنیوی نقصانات

👁 355 ویوز

حسد:ایک تباہ کن نفسیاتی مرض

👁 347 ویوز