افسانہ: انجام عشق
صبح کا وقت ہوتا ہے روڈ پہ فضائيں چھائی ہوئی تھی چمکیلی دھوپ آہستہ آہستہ عیاں ہورہی تھی صبح کی روشنی پوری محلے میں گردش مچا رکھی تھی چڑیوں کی آوازیں پوری علاقےمیں گونجے جارہے تھے اور ہوائیں تیز ہورہی تھی سرد برف جھاڑوں پے چادر بچھائی ہوتی ہے رنگ برنگ پھول باغوں میں جھومتی رہتی ہے مشرق پہاڑوں پر سفید بادل شفق کی لالی میں عیاں ہورہی ہے
فيضان نامی ايک لڑکا باغ ميں کھيل رہا تھا دين کيا ہی حسين و خوشنما تھی فيضان باغ سے نکل کر باہر کے اور آیا گاؤں کے تمام بچے اپنے اپنے اسکولوں کے طرف ج رہے تھيں فيضان سب کو ديکھ کر بہت ہی شادماں ہوا اور اسکا دل کالج جانے کےليے شعلہ کی طرح مضطرب ہو گيا اور وہ فورا اپنی جگہ سے اٹھا اور اپنے ابو جان کو اسکول کے بارے ميں خبر ديا ابو جان يہ خبر سنتے ہی اسکو داخلہ دلوايا جس سے فيضان بہت شادماں ہوا اور گھر کے عوام بھی اسےديکھ کر اپنی خوشی جتانے لگيں
اور چند روز کے بعد فيضان اسکول جانا شروع کر ديا جب فيضان پہلا روز اسکول پہنچا تو اسکے پاس سيف نامی ايک لڑکا آيا اور وہ اس سے جانکاری لينا شروع کرديا فيضان اس کے سامنے اپنی پوری معلومات پيش کر ديا اسکے بعد دونوں کلاس ميں داخل ہو گۓ کلاس ميں بہت سارے لڑکيں تعليم يافته تھے- یہ لڑکیں فيضان کو پسند تو تھا ۔۔۔ لیکن دوستی کے لحاظ سے پسند نہیں تھا کیونکہ جب بھی وہ سب ایک جگہ جمع ہوتے فیشن پرستی کی باتیں کرتیں اور پارٹیوں کی باتیں کرتیں اور الگ الگ ایکٹر کے بارے میں باتیں کرتیں فلموں پر تنقید کرتیں فلمی گانے گاتے اور سب سے غصہ سے باتیں کرتیں
بھلا فیضان کے باتوں میں شامل کیسے ہوتا یہ نہیں کہ ان کی باتیں اس کو پسند نہیں تھا۔۔۔فیضان کو ان لوگوں کے گفتگو سننے میں مزہ بھی آتا اور ذرا ذرا غصہ بھی محسوس ہوتا فیضان خاموش بیٹھا خوشی چہرے اوپر اٹھائے ان کی باتیں سنا کرتا تھا – جب وہ لوگ فیضان کو بولے ۔۔۔ بھائی کچھ تو بول ۔۔۔فیضان کیا بولتا ۔۔۔ اس کی باتیں تو امی جان کی دہن مبارک سے نکلی ہوئی بات ہوتی تھی ۔۔اور ابو جان کے لاڈ پیار والا بات ہوتا تھا۔۔۔ بھلا وہ کیا بولتا ۔۔۔ جو گھر میں ہی ماں کی آنچل میں پلا ہو ۔۔ بولا چھوڑ یار ۔۔کیا بولوں ۔ وقت ہوگیاچلو گھر چلتے ہیں
اور فیضان تنہا ہی اپنے گھر کے اور چل پڑا جب دروازہ کے پاس پہنچا اور دستک دیا اس کی امی جان گھر سے باہر آئی اورفیضان کو چوم لی ۔ جو پوری زندگی کی خوشیاں ہوتی ہے وہ اپنے بیٹے پر نچھاور کردی ۔ تب فیضان اپنی امی جان کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوے-- سلام پیش کیا۔۔۔امی جان اس کو دیکھ کر بہت خوش ہوئی اور اچھے ولذیذ طعام فیضان کو پیش کی فیضان بھی دیکھ کر بہت خوش ہوا پھر وہ سکون سے کھانے سے فارغ ہوتے ہی اپنے بستر پہ لیٹ گیا
پہلے ہی کے جیسا فیضان ناشتہ کھا کر اسکول کے اور روانہ ہوگیا جب فیضان کی حاضری اسکول میں ہوئی تو پھر ان کے دوست اس کے پاس آیا ۔۔۔ اور وہ بول پڑا ۔۔ آج دن بہت عجیب لگ رہا ہے۔ فیضان بولا۔۔۔ ہاں بھائ ۔۔۔ تم نے بالکل سہی کہا مجھے بھی کچھ عجیب محسوس ہورہا ہے۔۔۔ اچانک فیضان کے سامنے ایک حسین و جمیل لڑکی نظر آئی جس کی ہونٹو کی چمک اور زلف کی مہک دیکھتے ہی فیضان کا فسل گیا اور فیضان اس کا دیوانہ ہوگیا۔۔ اور ان دونوں کے بیچ محبت بڑھ گئی۔۔۔
ایک دن کا ذکر ہے؛اس دن بہت تیزبارش ہورہی تھی آسمان بادلوں سے اٹا پڑا تھا- اچانک وہ لڑکی فیضان کے پاس آئ اور اسے کہیں اور سیروتفریح کیلۓ لے جاتی ہیں-جانے کے بعد دونو آپس میں مزاقیاں باتیں کرنا شروع کر دیتےہے جس سے ان دونوں میں اور بھی زیادہ محبت پیدا ہوجاتی ہے-اسی مشغولیات میں-،،،اچانک آندھی طوفان تہلکہ مچادیتی ہے پھر ہر طرف سے خوفناک آوازیں نکلتی ہے- دن رات میں تبدیل ہو جاتی ہے فیضان پیارومحبت ترک کرکے اپنے گھر کے اور روانہ ہوجاتا ہے ۔۔۔ کیا دیکھنا تھا ۔۔۔۔ جب فیضان اپنے کھر پہںچتا ہے تو اپنے گھڑوں کو کھنڈر کی طرح بنا ہوا دیکھتا ہے ۔۔۔۔۔ اور سب سے غمگین بات یہ ہے کہ۔۔۔ وہ اپنے والدین کو انتقال ہوتے ہوے دیکھ کر - فیضان کو بڑا صدمہ پہںچتا ہے-اور پاگلوں کے رنگت میں وہ رںگا جاتا ہے۔۔۔۔۔ عشق کے گلیوں نے اسے ایسا ٹھوکر مارا کے اسے کہیں کا بھی نہیں چھوڑا
ازقلم : مرزا بشارت کریم ، سیتامڑھی
تبصرے (0)
شائع کردہ
• نام: مرزا بشارت کریم
• پیشہ: اردو شاعر اور مصنف
• تعلق: سیتامڑھی ، بہار (بھارت)
• شاعری ۔ افسانہ و مقالہ نگار
طالب علم : جامعہ دارالھدی اسلامیہ کیرلا ( ڈگری اسکالر )







