تازہ ترین

گورنر کے ہاتھوں گولڈ میڈل پانے والے نوجوانوں کو سبیلِ حسین ٹرسٹ نے سراہا

📅 25-09-2026 👁 129 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 3 شیئر
بہار و بنگال

##گولڈ میڈل حاصل کرنے والے شہباز رہبر اور التمش ایاز سبیلِ حسین ٹرسٹ کی جانب سے اعزاز سے نوازے گئے

دھنباد، 16 اکتوبر: آل انڈیا سبیلِ حسین ٹرسٹ کے دفتر، سٹی کالونی، محمد علی روڈ، دھنباد میں جمعہ کے روز ایک اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بی بی ایم کے یو (BBMKU) سے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے جناب محترم محمد شہباز رہبر صاحب اور جناب التمش ایاز صاحب کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اعزاز سے نوازا گیا۔
واضح رہے کہ دونوں نوجوانوں کو گزشتہ روز گورنر کے ہاتھوں گولڈ میڈل سے سرفراز کیا گیا تھا ان کی شاندار تعلیمی کامیابی پر صدر سبیلِ حسین ٹرسٹ مولانا عارف رضا قادری نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے دھنباد کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔
تقریب کے دوران دونوں معزز نوجوانوں کو قرآنِ کریم، احادیثِ نبویہ پر مشتمل کتابیں اور شال پیش کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی
جبکہ ٹرسٹ کے کارکنان محمد انور عالم، عارف علی و شاہنواز عالم نے پھولوں کے ہار پہنا کر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر جناب محمد انور عالم، عرفان احمد، عارف علی، شاہنواز عالم، نبیل احمد سمیت ٹرسٹ کے دیگر اراکین اور معززین موجود تھے۔
ٹرسٹ کی جانب سے دونوں نوجوانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

ردِعمل دیں (2)

شیئر کریں (3)

تبصرے (0)

شائع کردہ

✍️ Active Reporter ★★★★★
K

Kashif Raza

📍 Gorakhpur

📰 10 پوسٹ👁 1107 قارئین📊 110.7 اوسط قارئین

جناب کاشف رضا ایک نوجوان متحرک و فعال صحافی اور کالم نگار ہیں۔

اسی زمرے میں مزید

جامعہ ریاض الصالحات اعظم پورہ میں ششماہی امتحانات کے نتائج کا اعلان

فکر ندوہ کو عملی زندگی میں نمایاں کرنے کی ضرورت ہے: مولانا سید مشہود احمد قادری ندوی

این ایس کالج باڑھ میں اِگنو کا لرننگ سپورٹ سینٹر قائم ہوگا، دیہی طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کی سہولت

مقبول ترین پوسٹس

علامہ اقبال اور اردو زبان کی ترویج

👁 544 ویوز

مدینہ یونیورسٹی میں 100 مصنفین کی کتابوں پر پابندی، فہرست میں پہلا نام مولانا ابوالحسن علی ندوی کا

👁 456 ویوز

اولاد کی تربیت شفقت و حکمت سے

👁 383 ویوز

شراب کے دینی و دنیوی نقصانات

👁 351 ویوز

حسد:ایک تباہ کن نفسیاتی مرض

👁 345 ویوز