رسم اجرا کی تقریب میں کتاب کے محاسن کا بیان ہونا چاہئے:پروفیسر عبدالواحد
رسم اجرا کی تقریب میں کتاب کے محاسن کا بیان ہونا چاہئے:پروفیسر عبدالواحد
احمد شاذ قادری کے شعری مجموعہ’’سلگتی پیاس کا موسم‘‘ منظر عام پر،ارباب قلم
کے زیر اہتمام منعقد تقریب میںدانشوروںکااظہار خیال
پٹنہ(پریس ریلیز)رسم اجرا کی تقریب میں کتاب کےمحاسن کا بیان ہونا چاہئے۔اس کا
مقصد ہی ہوتا ہے کتاب کو متعارف کرانا۔ اسے انگریزی میں لانچ(Launch)کرنا
کہتےہیں۔اس کی غرض و غایت یہی ہے کہ قاری کی توجہ کتاب کی جانب مبذول ہو اور
وہ مطالعہ کرے۔ یہ باتیں معروف اسکالر اورانگریزی کے پروفیسر عبدالواحد نے
احمد شاذ قادری کے شعری مجموعہ’’سلگتی پیاس کاموسم‘‘ کی تقریب اجرا سے خطاب
کرتے ہوئے کہیں۔انہوںنے صدارتی خطبہ پیش کرتےہوئے احمدشاذ کی شاعری کومعیار ی
قرار دیتے ہوئے شعری دنیا میں قابل قدراضافہ بتایا۔انہوں نے مزیدکہا کہ شاذ کی
شاعری بیشتر شعری محاسن سے آراستہ ہے۔تضمین بھی کی ہے تو یہ ٹاٹ کاپیوندمعلوم
نہیںہوتی۔یہ تقریب بندھن میرج ہال پٹنہ سٹی میںمنعقد کی گئی تھی جہاں کتاب کی
رسم اجرا ادا کرنے کے ساتھ ایک یادگار مشاعرہ کابھی انعقاد گیا۔تقریب میں
مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسرمحمدزاہدالحق،ڈائرکٹرخدا بخش ا ورینٹل پبلک
لائبری اور معروف اسکالر پروفیسر صفدر امام قادری نےشرکت کی۔پروفیسر زاہدالحق
نے کتاب پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ شاذ قادری نے زندگی کے جن
لمحوں اور نزاکتوں کو جیا ہے اس کا اظہار ان کی شاعری میں ہواہے۔ شاذ قادری کو
چھوٹی بحروںمیں فن کاری سے اپنی بات کہنے کاسلیقہ آتاہے۔انہوں نے شعری صداقت
اور عصری حسیت سے بھی اپنے شعری نگارخانے کومعطر کیاہے۔پروفیسر صفدر امام
قادری نے کہاکہ شاذقادری نے اپنی شاعری میںنئےمضامین تلاش کرنے کی کوشش کی ہے
جس میںوہ بہت حد تک کامیاب ہیں۔محبوب کو بھول جانے اور اس سے قطع تعلق کے
باوجود اس کی یاد کو سینے سے لگائے رکھنے کی کامیاب کوشش شاذقادری کے
یہاں نظرآتی ہے۔ یہ ایک اچھا مجموعہ ہے اور شاذ قادری مبارک باد کےمستحق
ہیں۔انہوںنے یہ بھی کہا کہ شاذ قادری کے یہاں چھوٹی بحروںمیںروانی اور برجستگی
ہے لیکن بڑی بحروںمیں لطافت اور برجستگی کی کمی کھٹکتی ہے۔ڈاکٹر عطا عابدی نے
کہا کہ شاذ کاغالب وسیلۂ اظہار غزل ہے اوراس فن میں ان کا تیور صاف ستھرا
ہوکر سامنے آتاہے۔ان کوفطرتاً پھول او رخوشبو سے لگائو ہے اس لئے ان کے یہاں
ایک فکری و معنوی خوبصورتی نظر آتی ہے۔اس باوقار تقریب میںکتاب کی رونمائی
کرنے والے روزنامہ قومی تنظیم کے مدیر اعلیٰ ایس ایم اشرف فرید نےاظہار خیال
کرتےہوئے کہا کہ شاذ قادری بہت اچھے شاعر ہیں۔ انہوںنے سہل الفاظ میں زندگی کی
خوبصورتی اورسچائی کو فن کاری کے ساتھ پیش کیاہےجس کےلئے انہیںجتنی بھی مبارک
باد دی جائے کم ہے۔ان کے یہاںداخلی کرب اور سماجی شعور کو کلیدی اہمیت حاصل
ہے۔ان کےیہاں غم جاناں بھی ہے اور غم دوراں بھی۔ مہمان اعزازی کی حیثیت سے
شریک معروف صحافی ڈاکٹر ریحان غنی نے ’’سلگتی پیاس کا موسم اور احمد شاذ
قادری‘‘ کے عنوان سے مضمون پیش کیا۔انہوںنے کہاکہ شاذ قادری نےاقدار کی شکست
اور انسانی تضادات کو خوبی سے شعری پیرہن عطا کیاہے۔ان کی شاعری میں ان کی
شخصیت کا بھرپوراظہار اور زندگی کےمختلف رنگ دیکھنے کوملتے ہیں۔گورنمنٹ
لائبریری کے سابق چیئرمین ارشد فیروزنے اظہار خیال کرتےہوئےکہا کہ شاذ قادری
ایک خوبصورت انسان ہیں اوران کی شاعری بھی خوبصورت ہے۔ وہ حالات اور واقعات کو
خوبصورتی سے شعری پیکرعطا کرتےہیں۔ان کے یہاں مشکل پسندی نہیںہے،آسان الفاظ
میں زندگی کے گہرے تجربےکو پیش کرنے کاہنرہے۔ادارہ شرعیہ کے صدر قاضی ڈاکٹر
امجدرضاخاں امجد نے اپنے تاثرات میں کہاکہ شاذ قادری ایک اچھے شاعر ہونے کے
ساتھ ساتھ اچھے انسان بھی ہیں۔وہ کم کہتےہیںمگر جوکہتے
ہیں بھرپورکہتےہیں۔انہوںنےکہا کہ شاذ قادری نے پرانے مضامین کوبھی نئےانداز
میں باندھا ہے اورخوب باندھاہے۔رسالہ شہپر کےمدیراعزازی مفتاح العارفین رضوی
نے شاذ قادری کی تخلیقی مسافت کاذکر کرتےہوئے کہا کہ وہ ادبی رسائل میں پہلے
خوب چھپتے تھے۔ا ن کی شاعری معیاری ہے۔ان کے یہاںماضی اور حال اپنی تمام
ترنیرنگیوںکے ساتھ روشن ہے۔اور مستقبل کی بشارت بھی ملتی ہے۔ڈاکٹراعجاز رسول
نےکہا کہ شاذ صاحب کی شاعری موضوع اور اسلوب کےلحاظ سے دلکش ہے۔وہ اردو کےلئے
مخلص ہیں۔ان کامجموعہ بہت خوبصورت ہے۔معروف ماہر تعلیم اور سماجی کارکن وجے
کمار سنگھ نے اس موقع پر شاذ قادری سے اپنےدیرینہ تعلق کااظہار کیا اور ان کی
شاعری پرروشنی ڈالتےہوئےکہا کہ شاذ قادری کے یہاںعوامی جذبات اور احساسات کی
بھرپور ترجمانی ملتی ہے۔ توقیر عالم توقیر نے شاذ قادری کی شاعری میںفصاحت
کواپناموضوع بناتےہوئے کہا کہ شاذ قادری فن جانتےہیں اوران کےیہاںہنرمندی
ہے۔انہوں نےکہاکہ شاعری کے فصیح اور بلیغ ہونےکےلئے ضروری ہے کہ پہلے فنی عیوب
سے شعرکوپاک کیاجائے اس کےبعد حسن کاری کامرحلہ آتاہے۔دراصل زبان کاحسن، بیان
کاحسن اور خیال کاحسن جب ایک جگہ جمع ہوتے ہیںتو شعرہوتاہے۔شاذقادری مبارکباد
کے مستحق ہیں کہ ان کی شاعری میںفصاحت دیکھنے کوملتی ہے۔معروف شاعر اشفاق عادل
نے کہاکہ شاذ قادری کی شاعری رفعت خیال کی بہترین مثال ہے۔ان کے یہاں شاعرانہ
خوبیاںپائی جاتی ہیں اس کےلئے وہ مبارکباد کےمستحق ہیں۔پٹنہ کالج میں صدر
شعبۂ اردو ڈاکٹرعبدالباسط حمیدی نے ا پنے تاثرات پیش کرتےہوئے کہا کہ
شاذقادری کے یہاں احتجاج اور مزاحمت کی زیریںلہریں رواں ہیں اوریہ چیزاقبال
اور فیض سے ملتی ہے۔انہوں نے شاذ سے منسوب شعرکا تجزیہ بھی پیش کیا۔ پٹنہ کالج
میںشعبۂ اردو کے استاد ڈاکٹرنعمان قیصر نے کہا کہ شاذقادری کےیہاں جذبےکی
صداقت ہےاورخلوص کی شدت محسوس کی جاسکتی ہے۔ارباب قلم کایہ پروگرام دوحصوں پر
مشتمل تھا۔ تقریب اجرا کی صدارت پروفیسر عبدالواحد نےکی اور نظامت کی ذمہ داری
توقیرعالم توقیر نے نبھائی جبکہ مشاعرہ کی صدارت ڈاکٹرعطا عابدی نے کی اور
نظامت کے فرائض ڈاکٹراعجاز رسول نے بحسن وخوبی انجام دئے۔پروگرام کا آغاز سید
آدم ابدال قادری ، سجادہ نشیں خانقاہ قادریہ ، دائودنگر اورنگ آباد کی تلاوت
کلام پاک سے ہوا۔توقیر عالم توقیر نے نعت ا ور استقبالیہ کلمات پیش کئے۔یہ
محفل صبح گیارہ بجے سے شام پانچ بجے تک اپنی آب و تاب کے ساتھ جاری رہی۔ہال
شائقین ادب سے کھچاکھچ بھرا ہواتھا جس میں خواتین کی بھی قابل ذکرتعداد موجود
تھی۔ارباب قلم کی روایت کے مطابق شعرا نے اپنے تازہ کلا م سے حاضرین اور
شائقین کو محظوظ کیا۔جن شعرا نے اپنے کلام پیش کئے ان میں صدارت کررہے
ڈاکٹرعطاعابدی کےعلاوہ پروفیسر عبدالواحد،پریم کرن ،احسان امجھری،
نذرفاطمی،ڈاکٹراعجاز رسول، احمدشاذقادری، اشفاق
عادل،بدرمحمدی،افتخارعاکف،توقیرعالم توقیر،شمیم شعلہ،نصربلخی،وارث اسلام پوری،
کامران غنی صبا، نعمان قیصر،معصومہ خاتون اور یاورراشد شامل ہیں۔علاوہ ازیں
ثناء اللہ ثناء دوگھروی، اویناش امن جیسے شعرا نے بھی اس محفل میں شرکت
کی۔سامعین میں بطور خاص ڈاکٹرنوشادعالم، ڈاکٹرنقی احمدجون،ڈاکٹرضمیر رضا،عرفان
ضیا یوسف، شاہ فیض الرحمان، حسیب الرحمان انصاری،محمد حامد، صہیب
احمد،منورحسن، ابوالمظفر،جمال سمیع،کمال سمیع، انجینئرذیشان رسول،ذاکربخش،
کمال اشرف،نوشاد اختر،عاصم صدیقی،ساجد اختر اور دیگر موجود تھے۔
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

اسلامی قانونِ وراثت میں محجوب پوتے پوتیوں کا مسئلہ

IYM CONFERENCE 2026





