ٹھکرادو یا سنواردو
میرے پیارے آقا! آپ خدا کے رسول ہو؛ آپ تو نبیوں کے سردار ہو؛ آپ تو رحمت اللعمین ہو؛ آپ تو دوجہانوں کے سرور ہو؛ آقا آپ تو بے کسوں کے کس ہو ؛بے بسوں کے بس غریبوں کے غم خوار ہو ؛آپ تو بلال رضی اللہ عنہ کے آنکھوں کا نور ہو اابو بکر رضی اللہ عنہ کے دل کا سرور ہو سنا ہے آپ ہر عاشقوں کے خواب میں تشریف لا تے ہیں آقا کبھی مجھے اپنا دید کرادو یا درپہ بلالو ؛مانا کہ میں گنہگا ر ہوں مگر آپ کی امت کا بگڑا ہوں آقا مجھے بھی اپنی رحمت چادر میں لیکر سنوار دو ؛آپ کی دید کے لئے یہ دل تڑپتا ہے روتا مچلتا ہے؛ کبھی تو میرا نصیب چمکا دو ؛مجھے احساس نہیں کہ یہ حقیقت ہے کہ خواب مگر۔۔۔۔
خدا کے فضل و کرم سے اب میں آپ کے درپہ حاضر ہو چکا ہوں۔ کئ لوگ آئے ہوے ہیں سب لوگ خوشی سے جھوم رہے ہیں لیکن میں کیسے خوش رہوں حالانکہ میرے ہاتھ میں آقا آپ کو پیش کرنے کے لئے کچھ ہے نہیں؛ آقا سب کے پاس خدا نے مال عطا کیا جو اپنا مال خرچ کر کے صد قہ کرتے ہیں سب لوگوں کے پاس کچھ نہ کچھ اعمال ہیں آقا مگر میں ہی ایک گنہگار ہوں جواپنا لاچار قدم لیکر تیری چو کھٹ تک آپہنچا ہوں میں بہت گناہ گا ر ہوں آقا مجھے عنایت و نظرکرم فرماؤنہ آقا۔
میں بہت غریب ہوں لاچار ہوں گنہگار ہوں اک درودوسلام کے علاوہ کیا بھیج سکتا ہوں آقا بس تیری یادیں مجھے ستارہی تھی تو تیرے درپہ خالی ہاتھ احاضر ہواہوں آقا میری بھرم رکھ لو آقا اب قیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے ٹھکرا دو یا سنوار دو ۔نہ میرے اعمال زیادہ ہیں نہ میرے ہاتھ میں کچھ ہے۔ اب اس غریبی میں کیا کرے جب تیری یادیں ستا تی ہوں اب حاضر ہو چکا ہوں درپہ آپ کے حق میں فیصلہ ہے۔
کس سے سناؤں میں اپنا غمگین قصہ اک آپ کے سوا کوئ نہیں ہے جو میری بگڑی بنائے میں نے ساری دنیا چھان لی پر سبھی نے مجھے ٹھکرا دیا پھر میں نے آپ کے در کو اختیار کیا اب آچکا ہوں آپ کے در پہ کر لو میری حاضری قبول ویسے تو اعما ل میرے تیرے در کے دھول برابر بھی نہیں پھر بھی آیا ہوں تیرے درپہ اب آپ کے حق میں فیصلہ ہے ٹھکرا دو یا سنواردو۔
اب آچکا ہوں تیرے درپہ اب بگڑی میری سنوار دو بنا لو مجھے اپنے درکا سوالی اب یہ دل تیری گلی سے جا نہی سکتا ہے۔اے کاش اب موت بھی تیری گلی میں آئے آقا بس اتنی التجا ہے آپ سے اب ٹھکرا دو یا سنواردو۔۔
تبصرے (0)
شائع کردہ
• نام: مرزا بشارت کریم
• پیشہ: اردو شاعر اور مصنف
• تعلق: سیتامڑھی ، بہار (بھارت)
• شاعری ۔ افسانہ و مقالہ نگار
طالب علم : جامعہ دارالھدی اسلامیہ کیرلا ( ڈگری اسکالر )
اسی زمرے میں مزید

حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اہل بیت سے محبت اور رشتہ داریاں

مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی!





