تازہ ترین

پروفیسر انیس صدری کا انتقال علمی، ادبی اور دینی حلقوں کے لئے بڑا خسارہ اورناقابل تلافی نقصان: مولانا ڈاکٹر ابوالکلام قاسمی شمسی

📅 26-10-2026 👁 45 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 2 شیئر
PostMail

پروفیسر انیس صدری کا انتقال علمی، ادبی اور دینی حلقوں کے لئے بڑا خسارہ
اورناقابل تلافی نقصان: مولانا ڈاکٹر ابوالکلام قاسمی شمسی

پٹنہ(پریس ریلیز):للت نارائن میتھلا یونیورسیٹی دربھنگہ کے سابق صدر شعبہ
اردو، ممتاز علمی وادبی شخصیت، اردو شاعری اور تنقید میں اعلیٰ صلاحیت کے حامل
اور ملی وجماعتی خدمات کے لئے مشہور پروفیسر ڈاکٹر انیس صدری کے انتقال کی خبر
سن کر بہت افسوس اور دکھ ہوا۔ ان کا انتقال اردو دنیا کے لئے بڑا خسارہ اور
ناقابل تلافی نقصان ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار مولانا ڈاکٹر ابوالکلام قاسمی
شمسی نے پریس ریلیز میں کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پروفیسر انیس صدری نے
مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ پٹنہ اور پٹنہ یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔
ملازمت کا آغاز خدا بخش اورینٹل پبلک لائبریری پٹنہ سے کیا ، پھر میتھلا
یونیورسٹی سے وابستہ ہوئے اور صدر شعبۂ اردو کے منصب تک پہنچے۔ وہ اپنی علمی
صلاحیت اور حسن کارکردگی کی وجہ سے اساتذہ، طلبہ اور اسٹاف کے درمیان مقبول
رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پروفیسر صدری دینی و ملی اداروں سے وابستگی رکھتے
تھے۔ وہ لہریا سرائے دربھنگہ کے قدیم دینی ادارہ دارالعلوم احمدیہ سلفیہ سے
قریب اور سلفیہ یونانی میڈیکل کالج کے رکن رہے۔ مدرسہ عزیزیہ رحیم آباد کے
صدر اور مدرسہ اسلامیہ شاہ پور بگھونی کے سکریٹری رہے۔ان کے دور میں مدرسہ
اسلامیہ شاہ پور بگھونی نے خوب ترقی کی۔ وہ اپنی اچھی کارکردگی کے اعتبار سے
عوام وخواص میں مقبول رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پروفیسر انیس صدری نہایت ہی
شریف، متواضع اور اعلیٰ اخلاق کے حامل انسان تھے۔ ان کا مسکراتا چہرہ خاص طور
پر پرکشش رہا۔ وہ صاحب بصیرت دانشور اور حافظ قرآن کریم تھے، ان کی وفات کی
خبر سے ملی ،ادبی اور دینی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ ان کا انتقال علمی،
ادبی اور دینی حلقوں کے لئے بڑا خسارہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔ وہ ہمارے
درمیان نہیں رہے، مگر وہ اپنے کارناموں کی وجہ سے ہمیشہ یاد کئے جاتے رہیں گے۔
اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کرے ، لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ملک وملت
کو نعم البدل عطا فرمائے

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (2)

تبصرے (0)

شائع کردہ

✍️ Active Reporter ★★★★★
M

Mohammad Atif Raza

📍 Gorakhpur

📰 31 پوسٹ👁 1235 قارئین📊 39.8 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

اسلامی قانونِ وراثت میں محجوب پوتے پوتیوں کا مسئلہ

IYM CONFERENCE 2026

محبِ اردو ایوارڈ: جناب عبدالعظیم رحمانی ملکاپوری کی ادبی، علمی اور تحقیقی خدمات کا اعتراف* مرتب:- ڈاکٹر عتیق الرحمان عبدالعظیم رحمانی ملکاپوری

مقبول ترین پوسٹس

علامہ اقبال اور اردو زبان کی ترویج

👁 563 ویوز

مدینہ یونیورسٹی میں 100 مصنفین کی کتابوں پر پابندی، فہرست میں پہلا نام مولانا ابوالحسن علی ندوی کا

👁 459 ویوز

اولاد کی تربیت شفقت و حکمت سے

👁 387 ویوز

شراب کے دینی و دنیوی نقصانات

👁 355 ویوز

حسد:ایک تباہ کن نفسیاتی مرض

👁 347 ویوز